اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

لاہور، پشاور(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختوا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،گلیات،ہری پور اور بونیرمیں 13 سے 15دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برفباری کے باعث ناران، کاغان، کالام اور جبوڑی سمیت بالائی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہوسکتی ہیں، شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، موٹر ویز اور ہائی ویز پر دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے لہذا عوام احتیاط سے سفر کریں۔

مزید پڑھیں۔الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی

متعلقہ خبریں