اسلام آباد( اے بی این نیوز) رمضان المبارک 2026 کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے اور فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس بار روزوں کا آغاز قدرے جلد ہونے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات میں کی گئی فلکیاتی کیلکولیشنز کے مطابق رمضان المبارک 19 فروری 2026 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا، جو 29 شعبان کو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کے بعد طے کیا جائے گا۔
مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس کے مطابق رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ کے مطابق رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، اور اسی روز اس کے نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
مکہ مکرمہ میں نیا چاند غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 14 منٹ تک موجود رہے گا۔ قاہرہ میں اسے 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ دیگر عرب اور اسلامی ممالک میں چاند 1 سے 26 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہوجائے گا۔رجب کو روحانی تیاری کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شعبان اور رمضان سے پہلے آتا ہے۔
رمضان 2026 میں روزے کے اوقات مختلف ممالک میں بدلتے رہیں گے۔ مہینے کے آغاز میں روزے تقریباً 12 گھنٹے کے ہوں گے جبکہ آخر میں ان کا دورانیہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :16 دسمبر کو عوام کیلئے بڑی خوشخبری،جا نئے آ پ بھی کیا انہونا ہو نے جا رہا ہے















