اہم خبریں

16 دسمبر کو عوام کیلئے بڑی خوشخبری،جا نئے آ پ بھی کیا انہونا ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد( اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر 2025 سے نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 11 روپے 85 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا 15 دسمبر کو قیمتوں کی سمری حکومت کو بھجوائے گا، جس کی وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اس کے ساتھ ہی شہریوں سے ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر وصول کیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت کا 37 فیصد ٹیکسز پر مشتمل ہے، یعنی ایک لیٹر پر حکومت تقریباً 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی صورت میں حاصل کرتی ہے۔ ڈیزل پر 34 فیصد ٹیکس لاگو ہے، جس کے تحت ایک لیٹر پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ٹیکسز میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائیمیٹ لیوی شامل ہیں، جبکہ حکومت نے حالیہ معاشی صورتحال میں قیمتوں اور محصولات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں :محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کی پیشین گوئی کر دی،جا نئے کب برفباری کا آ غاز ہو گا

متعلقہ خبریں