اہم خبریں

انتخابی شیڈول جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہو گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذات کی اسکروٹنی 30 دسمبر کو ہو گی۔

اپیلوں کے فیصلے 10 جنوری کو سنائے جائیں گے، جس کے بعد 11 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی نشان 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہو گی۔

الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان کی سیاسی فضا مزید گرم ہو گئی ہے اور مختلف جماعتوں نے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی ٹویٹ،جمائما نے نیا انکشاف کر دیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں