اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تھانہ کھنہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو تیز رفتار گاڑیاں مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے سی ڈی اے کے خاکروب پر چڑھ دوڑیں۔ حادثے کے نتیجے میں سی ڈی اے کا ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے ایک دوسرے کا تعاقب کر رہی تھیں کہ اچانک قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کام کرتے خاکروب سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پرشکیان کی ملاقات















