اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) قومی اسمبلی کے اسپیکر نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے بعد اس عمل کو باضابطہ طور پر آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے کمیٹی کا پہلا اجلاس 16 دسمبر کو طلب کر لیا ہے، جس میں چیئرمین پیمرا کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔ قائم کی گئی کمیٹی میں مجموعی طور پر چار ارکان شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی جانب سے چودھری شہباز بابر اور علی رضا گیلانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، جبکہ سینیٹ کی نمائندگی سینیٹر علی ظفر اور سرمد علی کریں گے۔
کمیٹی اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا اور اتفاق رائے یا اکثریت کی بنیاد پر نیا چیئرمین پیمرا منتخب کیا جائے گا۔ اس تقرری کو ملکی میڈیا ریگولیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں ؛سونے کو آگ لگ گئی،قیمت آسمان پر،جا نئے فی تولہ کتنا ہو شربا مہنگا ہوا















