اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین شدید پریشان ہیں۔2 روز کے دوران برائلر گوشت فی کلوگرام 29 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ آج معمولی 7 روپے کمی بھی صارفین کے لیے قابلِ قبول نہیں رہی ہے۔
اس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت300 روپے جبکہ پرچون قیمت 324 روپے کلو ہو گئی ہے۔مرغی کی قیمت میں کمی، بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی قیمتیں سامنے آ گئیں
صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں :سونے کو آگ لگ گئی،قیمت آسمان پر،جا نئے فی تولہ کتنا ہو شربا مہنگا ہوا















