اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں میں برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ دسمبر کی رات مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جو ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا باعث بنے گا۔

پہاڑی علاقوں میں برف باریبھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

ایڈوائزری کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش

محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو اسلام آباد، راولپنڈی اور گلیات میں بارش اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

پنجاب میں شدید دھند

دوسری جانب 12 سے 16 دسمبر تک پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک اور فضائی سفر متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں اور شہریوں کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں