اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں خرابی دکھائی دیتی ہے، جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں پڑتا، ایسالگتا ہے جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو، اس لئے آپ فی الحال صدقہ ضرور دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی حوالے سے تنگی کے دن چل رہے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اور جو بھی معاملہ لگتا ہے وہ بندش کا لگتا ہے صدقہ دیں استخارہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں ان کو چند دن صبر سے کام لینا پڑے گا۔ ایک ستارہ زحل ہے جو نحوست دیتا ہے اگلے ہفتے زائچے سے نکل جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی پریشانی اور مسئلہ محسوس کررہے ہیں۔ انشاءاللہ اب اس سے نکل جائیں گے اور گھر میں بھی جو کشیدگی اور ٹینشن کا ماحول تھا وہ بھی اب ختم ہو رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا جا رہا ہے جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج کچھ ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے اندر جو ٹینشن ہے وہ آپ کے ذہن کی پیداوار ہے۔ ایسا کچھ ہیں جو نقصان دے سکے۔ آپ پریشان نہ ہوں جو بھی مشکلات ہیں جلد ختم ہوں گی۔ صدقہ ضرور دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے ان کا اب کوئی سلسلہ بن جانے کے بڑے امکانات روشن ہیں اور آج ایک بڑی رکاوٹ غیبی انداز سے دور ہو سکے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے۔ اس سے تیزی سے مالی معاملات ٹھیک ہو سکیں گے اور جس بھی چیزوں کی ضرورتیں ہیں وہ بھی انشاءاللہ اب پوری ہو سکیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ پھر خود کو مشکل میں محسوس کررہے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ان دنوں صرف اپنا صدقہ دے دیں، تمام معاملات انشاءاللہ خودبخود حل ہو جائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں اور کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ نہیں ہوتا وہ لوگ اب صرف صدقہ دیں یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال آج کافی حد تک آپ کے حق میں بہتر دکھائی دیتی ہے۔ آپ جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے اس سے نکل جائیں گے اور ایک بند راستہ تیزی سے آپ کے لئے کھل سکے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی مسئلے میں ہیں وہ شام تک انشاءاللہ نکل جائیں گے اور جس طرح کی مخالفت اپنوں کی طرف سے ہے ان سے بے حد دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں۔کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

متعلقہ خبریں