اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے مہنگی ہو کر 6452 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔















