لاہور ( اے بی این نیوز ) مفتی منیب الرحمان کو تنظیم المدارس کے صدر کے عہدے کے لیے دوبارہ پانچ سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ لاہور میں تنظیم المدارس اہلِ سنت کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا۔
اجلاس میں شرکاء نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور دیگر اہم عہدوں کے لیے بھی اتفاق رائے سے نامزدگیاں کی گئیں۔ علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی کو مرکزی ناظمِ اعلیٰ جبکہ ارشد سعید کاظمی اور محمد عثمان قادری کو نائب ناظم مقرر کیا گیا۔
شوریٰ نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مدارس کے تعلیمی نظام میں اصلاحات، انتظامی بہتری اور دیگر اہم اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔ امتحانی بورڈ کے چیئرمین علامہ حافظ عبدالستار سعیدی کو بھی آئندہ مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا اختیار دیا گیا تاکہ امتحانی نظام میں شفافیت، جدید طریقہ کار اور انتظامی بہتری کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر،جا نئے کیا















