اہم خبریں

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر،جا نئے کیا

لاہور (  اے بی این نیوز       ) سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اور سخت جھٹکا سامنے آگیا ہے، کیونکہ پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اب نئے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے بجائے لم سم پے پیکیج کے تحت رکھا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (تنسیخ) بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس کے بعد 2018 کا سروس ریگولرائزیشن ایکٹ ختم کیا جائے گا۔ اس نئے ڈھانچے کے تحت بیسک پے اسکیل سسٹم میں بھرتیوں کا طریقہ کار مؤثر طور پر ختم کر کے تمام نئی تقرریاں لم سم تنخواہ پر کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسک پے اسکیل سسٹم کی وجہ سے پنشن اور الاؤنسز کی مد میں خزانے پر بھاری بوجھ پڑ رہا تھا، جبکہ لم سم پیکیج نظام اس اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس نئے پے سسٹم کے لیے قانون سازی جلد مکمل کی جائے گی، اور گورنر پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد یہ قانون نافذ ہو جائے گا۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پنجاب میں مستقبل کی تمام سرکاری بھرتیاں اس نئے ماڈل کے تحت ہوں گی، جس کے بعد امیدواروں کو پرانے بنیادی تنخواہی ڈھانچے کے طویل المدتی فوائد، جیسے سالانہ انکریمنٹ اور پنشن، دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں :فیض حمید کے وکیل کا اعلان،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں