اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے موکل کے خلاف سنائے گئے فیصلےپر آرمی چیف سے اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا علم انہیں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے ذریعے ہوا، کیونکہ تاحال فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی اشفاق نے بتایا کہ کیس کی 90 سماعتیں ہوئیں، وکیل کا کہنا تھا کہ فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران جنرل (ر) فیض حمید پرسکون اور مضبوط اعصاب کے ساتھ پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملے گی، وہ اس کا تفصیلی جائزہ لے کر اپیل دائر کریں گے، اور ان کے پاس اس کے لیے پہلے سے ہدایات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :9 مئی میں ملوث افراد کو کوئی نہیں بچا سکتا، سینیٹر فیصل واوڈا















