اہم خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دسمبر 2025 کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2.37 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر 8 دسمبر تک بڑھ کر 19.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 1.17 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 14.58 ارب ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1.20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.025 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق آج موصول ہونے والی آئی ایم ایف کی قسط آئندہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر دی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو چکی ہے، جو موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ مالی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :9 مئی میں ملوث افراد کو کوئی نہیں بچا سکتا، سینیٹر فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں