اسلام آباد (اے بی این نیوز ) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض حمید نے سیاسی مینجمنٹ کی۔ فیض حمید ذاتی ایجنڈے پر کام نہ کرتے تو اس صورتحال سے دوچار نہ ہوتے۔ فیض حمید نے جو بھی کام کیے نام لے کر اور بتا کر کیے۔
فیض حمید نے اپنی ترقی کیلئے سیاسی رابطے رکھے۔ فیض حمید کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو اس کا یہی حال ہوتا۔ ممکن ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیچھے بھی فیض حمید ہوں۔ آرمی چیف کی تعیناتی ہونی تھی اس وقت پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کیا۔
9مئی میں فیض حمید کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو بانی کا بھی ٹرائل ہوسکتا ہے۔ عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے چیزیں فیض حمید کے گرد گھومتی ہیں۔ فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے۔ فیض حمید یہ سب اکیلے نہیں بلکہ کسی کیساتھ مل کر کررہے تھے۔
مزید پڑھیں :سیاسی جماعتوں کو اداروں کے فیصلوں سے سبق سیکھنا چاہیے ،محمد علی درانی















