اسلام آباد( اے بی این نیوز) سینئرسیاستدان محمد علی درانی نے کہا کہ اداروں کا احتساب ملک کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ،قانون سب پر یکساں طور پر لاگو ہونا چاہیے ،بڑے یا چھوٹے عہدیدار سب کے لیے احتساب یکساں ہے۔ ادارے صرف تحفظ فراہم نہیں کرتے بلکہ جوابدہ بھی ہیں ، اداروں کے اندرونی نظام میں انصاف اور شفافیت برقرار ہے ،ایسے اقدامات سے مستقبل میں غلط استعمال اختیار کی روک تھام ہو گی ۔اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو اداروں کے فیصلوں سے سبق سیکھنا چاہیے ،ادارے اپنے اندرونی معاملات کو احسن طریقے سے نمٹاتے ہیں ، ملک کے دفاع کے ادارے کے فیصلے کو ادارے کی جانب سے دیکھنا چاہیے ،ادارے کے فیصلے پر فوری سیاسی قیاس آرائی درست نہیں آئندہ کوئی کارروائی ہو تو قانونی راستہ موجود ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ فوج میں اندرونی احتساب کا موثر نظام موجود ہے ،موجودہ کیس ادارے کا اندرونی احتساب ہے ،ملٹری ٹرائلز اپنے مقررہ اصولوں کے مطابق ہی ہوتے ہیں۔ حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹا رہی ہے ،ماضی میں بھی کئی اعلیٰ افسران کو سزائیں دی جاچکی ہیں ۔
جبکہ وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق معاملات میں شفاف تحقیقات کی گئیں ،پی ٹی آئی کے کردار سے متعلق حقائق سب کے سامنے ہیں ، فیصل چودھری الزامات کو تکرار کے ذریعے سچ ثابت نہیں کر سکتے ،حکومتی کارکردگی پر اداروں کا اعتماد بڑھا ہے ،معیشت میں بتدریج بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے ، 9مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی ہو گی ۔
مزید پڑھیں :فیض حمیدعمران خان کیخلاف گواہی اور شواہد دینے جارہے ہیں،فیصل واوڈا















