اہم خبریں

پاکستان کے سفارت خانے میں اہم تقریب،بین الاقوامی طلبہ کی شرکت

ماسکو(اے بی این نیوز        ) پاکستانی سفارت خانے نے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس میں روسی فیڈریشن کے سابق سعودی عرب سفیر اور موجودہ ہائر اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر آندرے بکلانوف اور بین الاقوامی طلبہ کی ایک ٹیم نے شرکت کی۔ طلبہ کا تعلق پاکستان، روس، ازبکستان اور تاجکستان سے تھا۔

سفیر فیصل نیاز ترمزی نے مہمانوں کو وادی سندھ کی قدیم تہذیب اور پاکستان کے تاریخی ورثے سے آگاہ کیا اور پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی، جو تجارت، ثقافت اور سفارت کاری سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط ہو رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران وسطی ایشیائی ممالک کے راستے پاکستان اور روس کو جوڑنے والے تعاون اور منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ سفیر نے بین الاقوامی سیاست، خارجہ پالیسی اور عالمی حالات کے حوالے سے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ تقریب کے اختتام پر انہیں ہائر اسکول آف اکنامکس، ماسکو میں خصوصی لیکچر دینے کی دعوت بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں :فیض حمیدعمران خان کیخلاف گواہی اور شواہد دینے جارہے ہیں،فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں