لیہ (اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ایک ادارے کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر سیاسی گفتگو کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔فیض حمید ایک ادارے کے ملازم تھے اور کسی معاملے میں انہیں سزا دی گئی تو یہ ادارے کا اپنا عمل ہے۔
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، اور مذاکرات کے لیے اختیار محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے، جن کے ہر فیصلے کے ساتھ وہ کھڑے ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات سے روک دیا گیا، اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات سے جوڑا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا اور یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جن کا حساب کتاب ان کی حکومت آنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی ایک اوراہم وکٹ پیپلز پارٹی لےاڑی،جا نئے اب کون گیا















