اہم خبریں

فوج کے جوڈیشل عمل کے بعد فیض حمید ہائیکورٹ جا سکتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کو 15 ماہ کے قانونی عمل کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیض حمید کے پاس آرمی کورٹ آف اپیل میں اپیل کرنے کا حق موجود ہے اور اس کے بعد آرمی چیف کے پاس بھی اپیل کا اختیار حاصل ہے۔

خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فوج کے جوڈیشل عمل کے بعد فیض حمید ہائی کورٹ جا سکتے ہیں، اور انصاف کے تمام مراحل اور متعلقہ ادارے انہیں میسر ہیں۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاناما پیپرز میں کوئی نام شامل نہیں تھا۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے اپنی طاقت کے نشے میں مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنایا،بلاول

متعلقہ خبریں