راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن اہم صورتحال دیکھنے میں آئی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ایک مرتبہ پھر اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں وہ پہلے بھی دس بار آ چکے ہیں۔ اس بار پولیس نے انہیں داہگل کے مقام پر روک لیا، جس کے باعث ماحول تناؤ کا شکار رہا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ متعدد ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ داہگل ناکے پر پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو روکنے کے لیے ناکے لگا دیے گئے ہیں، جبکہ وہ کسی اور ملک کے نہیں بلکہ پاکستان کے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آتے ہیں، اس لیے رکاوٹیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
ذرائع کے مطابق صورتحال پر اعلیٰ حکام مسلسل رپورٹ لے رہے ہیں جبکہ وفد کی جیل حکام سے ملاقات کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2026، ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز آج سے















