اہم خبریں

سونا ،چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی (اے بی این نیوز    )کراچی میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی معمولی اضافہ ہوا جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 212 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت بھی مسلسل اوپر جا رہی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 85 روپے اضافے سے 6 ہزار 452 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی 73 روپے بڑھ کر 5 ہزار 531 روپے میں دستیاب ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61.80 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2026، ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز آج سے

متعلقہ خبریں