میر علی( اے بی این نیوز )شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں افسوسناک واقعہ۔ عیسوڑی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواڈ پھٹنے سے مدرسہ میں دھماکا۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے شہید،8زخمی۔
واقعہ معصوم بچوں کے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیلنے کے باعث پیش آیا۔ مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جارہا ہے۔
خوارج نے دہشت گردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔
مزید پڑھیں :مولانا ناصر مدنی گرفتار؟ بڑا بیان سامنے آگیا















