لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے دورانِ حراست پیش آنے والے واقعات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کر دیئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اپنے تفصیلی وی لاگ کے بعد اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے پلیٹ فارم پر نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کئے۔ یوٹیوبر نے اعتراف کیا کہ میری حراست کے دوران ارشاد بھٹی اور ڈاکٹر عمر عادل سے ملاقات ہوئی تھی۔
سعد الرحمان نے بتایا کہ ارشاد بھٹی نے ایک بار جیل کا دورہ کیا اور میرے بارے میں پوچھ گچھ کی، اُس دوران مجھے ہتھکڑیاں لگا کر سامنے لایا گیا اور مجھے جیل افسر نے کہا تھا کہ یہاں کوئی تمھارا دوست نہیں اور تمھارے مسائل کو صرف سرفراز چوہدری حل کرسکتے ہیں۔
ڈکی بھائی کے مطابق مجھے حوالات سے نکال کر سرفراز چوہدری کے کمرے میں لایا گیا تو انہوں نے فورا میری ہتھکڑی کھلوائی اور ارشاد بھٹی کے سامنے اچھا تاثر دینے کا پیش کیا اور پھر مجھ سے پوچھا بھی کہ کیا دوران حراست تشدد ہوا مگر میں نے انکار کردیا تھا۔
یوٹیوبر کے مطابق اس کے علاوہ ڈاکٹر عمر عادل سے بھی دوران حراست ملاقات ہوئی اور وہ خود قید کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے خود مجھ پر ہونے والا تشدد دیکھا اور وہ اس کے عینی شاہد ہیں۔
سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے مطابق قیدیوں کی شرٹ اتروا کر اُن کی تلاشی لی جاتی تھی اور عمر عادل نے بھی اس تشدد کا سامنا کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔’’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘‘ شیر افضل مروت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل















