اہم خبریں

’’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘‘ شیر افضل مروت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا کے مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔ صحافیوں کی جانب سے سوال پر شیر افضل مروت نے ابتدائی طور پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس کی نانی کو کیا ہوا ہے؟

صحافیوں نے وضاحت کی کہ ندیم کو نانی نے پالا تھا، اسی وجہ سے اس نے سوشل میڈیا پر اپنا نام ندیم نانی والا رکھا ہے۔ وضاحت سننے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ ’پھر تو وہ بہت کمال کا آدمی ہے۔

اس کی نانی کو اللہ خوش رکھے، وہ ہماری بھی نانی ہو گئی ہے، مجھے ندیم نانی والا پسند آ گیا ہے۔ رجب بٹ کے حوالے سے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، البتہ اگر وہ ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آ گئے ہیں تو کچھ وقت ملک میں گزار لیں۔ واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے 10 روزہ راہداری ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے دونوں کی گرفتاری دس دن تک روک دی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اس دوران متعلقہ ٹرائل کورٹس سے رجوع کریں۔

مزید پڑھیں۔سوڈان :فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا،تمام افراد ہلاک

متعلقہ خبریں