اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے آئین کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم، 10 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی
پی ٹی آئی کے آئین کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی کو پارٹی آئین سےتمام خامیاں دورکرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دستور جیسے سانچے میں ڈھالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
پارٹی آئین جائزہ کمیٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی آئین کودیگر جماعتوں کےآئین کے مطابق لایا جائے گا، الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، جلدانٹراپارٹی الیکشن کروانے ہیں اس کی تیاری کی جائےگی۔
آئینی جائزہ کمیٹی کو 10 روز کے محدود وقت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی میں بیرسٹرگوہرعلی خان،سلمان اکرم راجا،عارف علوی، حامدخان، اسدقیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں















