اہم خبریں

’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں

کراچی(اے بی این نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اپنے تازہ بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس میں وہ مخالفین کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ باپ کا مال سمجھا ہے کہ استعفیٰ دے دوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’میں پیپلز پارٹی والا ہوں، تم لوگ بھاگو گے۔ جو میئر نہیں بنا وہ لاہور چلا گیا ہے، اور ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں۔ ہم یہاں موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، یہ ہمارا شہر ہے‘۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے میئر کراچی کے لہجے اور الفاظ کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی نمائندے کے طور پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردستی کے میئر ہیں جو واقعی دوسرے کے حق پر قبضہ کر کے میئر بنے ہیں، ان کی جماعت نے کراچی میں کوئی ایک منصوبہ مکمل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور جب عوام سوال کرتے ہیں تو غصے سے جواب دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو جھوٹا قراردیدیا

متعلقہ خبریں