بلوچستان(اے بی این نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 21 فروری 2026 تک ہوں گی جبکہ عدالت 23 فروری 2026 کو دوبارہ کھل جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی تاہم ججز صرف ورکنگ ڈیز پر درخواستیں سنیں گے۔ عدالت نے تعطیلات کے دوران آفس اور کورٹ کے اوقات بھی جاری کر دیے ہیں، آفس اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہے۔
کورٹ پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی،نوٹیفکیشن رجسٹرار کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں۔امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا















