اہم خبریں

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی؟ رانا ثنا اللہ نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان نہیں،جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔
عمران خان جیل میں موجود ہیں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
پمز کے 5رکنی ڈ اکٹر کی ٹیم نے حال ہی میں بانی کا طبی معائنہ کیا۔ عمران خان مکمل صحت یاب ہیں،سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی پر کوئی بات زیر غور نہیں،۔ ادھر دوسری جانب مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی جیل منتقلی کاکوئی فیصلہ نہیں ہو۔
اڈیالہ جیل کےباہردھرنوں کی وجہ سےشہریوں کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ اگرپی ٹی آئی کایہی رویہ رہا توپھرحکومت جیل منتقلی کےحوالےسےغورکرسکتی ہے۔ تحریک انصاف والےانارکی پھیلارہےہیں۔
اس طریقےسےتوبانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں ہوگی۔ سڑک بلاک کرنےسےاحتجاج کیسےپرامن ہوگیا؟ رات2بجےتوکسی کی ملاقات نہیں ہوسکتی۔ جب سڑک بلاک ہوگی توانتظامیہ راستہ توکھلوائےگی۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کااحترام ہے۔ دشمن کےبیانیے کوسپورٹ کرنےوالےکی ملاقات بند نہیں ہوگی توکیاہوگا؟ اگرسپرنٹنڈنٹ عدالتی حکم پرعمل نہیں کررہاتویہ عدالت جائیں۔
حکومت یاجیل انتظامیہ کاملاقاتوں کےحوالےسےواضح موقف ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نےعظمیٰ خان سےکہاتھاباہرجاکرمیڈیامیں سیاسی بات نہ کریں۔ عظمیٰ خان نےوعدے کےباوجودوہی کچھ کیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نےتوقانون پرعمل کرناہے۔

مزید پڑھیں :40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 35 ویں قرعہ اندازی

متعلقہ خبریں