اسلام آباد (اے بی این نیوز )ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025، 12 سے 14 دسمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ تین روزہ پروگرام ایف 9 پارک میں حکومت پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیوکلچر اسکیل اپ پراجیکٹ کے تحت اس گالا میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی زیتون کی کاشت اور صنعت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ملک بھر سے زیتون کے کاشت کار، کاروباری افراد، ماہرین تحقیق اور پالیسی ساز اس میں حصہ لیں گے۔
اس منصوبے کا مقصد نہ صرف زیتون کی کاشت سے لے کر پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور برآمدات کو مضبوط بنانا ہے بلکہ پیداواری علاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ یہ اقدام پاکستان اور اٹلی کے درمیان پائیدار زراعت، ویلیو ایڈیشن اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر















