کراچی (اے بی این نیوز )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4,207 ڈالر پر آ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی اس کمی کا اثر دیکھا گیا، اور پاکستان میں فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,029 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :6.5شدت کا زلزلہ















