اہم خبریں

40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 35 ویں قرعہ اندازی

سیالکوٹ (اے بی این نیوز  )سیالکوٹ میں 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 35 ویں قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس ڈرا میں آٹھ کروڑ روپے کا پہلا انعام نمبر 566979 رکھنے والے خوش قسمت شہری کے نام نکلا، جو اس قرعہ اندازی کا سب سے بڑا انعام ہے۔

دوسرے انعام کے لیے تین نمبرز کا انتخاب کیا گیا، جن میں 131132، 202389 اور 944403 شامل ہیں۔ تیسرا انعام سب سے زیادہ تعداد میں دیا جاتا ہے، جس میں پانچ لاکھ روپے مالیت کے متعدد انعامات شامل ہوتے ہیں۔

قومی بچت نے مکمل فہرست اپنی ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں جاری کر دی ہے، جہاں شہری اپنے پرائز بانڈ نمبرز با آسانی چیک کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق پریمیم بانڈز اپنی رجسٹرڈ حیثیت، منافع کے نظام اور بڑے انعامات کی وجہ سے عوام میں مسلسل مقبول ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں ، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، فیلڈ مارشل

متعلقہ خبریں