اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان نے برطانیہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے لیے ایک نئی اور اہم تجویز پیش کی ہے، جسے برطانوی میڈیا نے ایک بڑی پیش کش قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سیاسی مخالفین کی حوالگی سے متعلق مجوزہ منصوبہ باضابطہ طور پر برٹش ہائی کمشنر کو پیش کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تجویز کے بدلے میں پاکستان برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی نژاد گرومنگ کیسز میں سزا یافتہ مجرموں کو قبول کرنے پر آمادہ ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جنہیں برطانیہ اپنی سیکیورٹی پالیسیوں کے تحت ملک بدر کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر برطانوی حکومت کے اندر بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیڈو ہوم سیکرٹری نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو ایسے معاہدے میں شامل نہیں ہونا چاہیے جس سے سیاسی مقدمات کا تاثر پیدا ہو۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت عمران خان کی بہنوں کے حق میں میدان میں آ گئے،حکومت کے لتے پتے لے کر رکھ دیئے















