اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رکنِ پارلیمنٹ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے اور اس میں اخلاقی اور قانونی حدود کی کھلی خلاف ورزی نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق یہ رویہ ایک منظم ریاستی جبر کی علامت بھی بنتا ہے۔عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا، یہ واقعہ نہ صرف اخلاقی حدود کی خلاف ورزی ہے بلکہ مکمل ریاستی فاشزم کی جھلک ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وکلاء کو اس معاملے پر سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر درجنوں افراد کو اسی طرز پر اڈیالہ بھیجا گیا تو ایسے اقدامات دوبارہ دہرائے جانے کا امکان ہے۔
جمہوریت کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس صورتحال کے بعد یہ پوچھنا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے یا نہیں، بے معنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت تو کب کی رخصت ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں :خطرناک وبا پھیل گئی ،سکول بند کر نے پر غور















