اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ، قومی کانفرنس کی تیاریاں تیز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی جمود توڑنے کے لیے پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ رابطہ تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا مقصد سیاسی مکالمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کو آئندہ ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے گی۔ اس کانفرنس میں ملکی سیاسی بحران کے حل، سیاسی ڈائیلاگ کی بحالی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
تاہم، پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ **مسلم لیگ ن کو اس قومی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جا رہا۔ پارٹی مؤقف کے مطابق ڈائیلاگ کی فضا تب ہی آگے بڑھ سکتی ہے جب حکومتی اتحاد کچھ بنیادی تقاضے پورے کرے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت اگر مذاکرات چاہتی ہے تو اسے محمود خان اچکزئی اور دیگر اہم رہنماؤں کی وزیرِاعظم سے ملاقات یقینی بنانا ہوگی، تاکہ بات چیت کیلئے اعتماد کی فضا قائم ہو سکے۔
مزید پڑھیں :کسی میں ہمت نہیں کہ وہ گورنر راج لگا ئے، اسد قیصر















