اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے۔ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں۔
پاک فوج کی قربانیاں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا۔ پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر شروع ہو ا چاہتا ہے۔ دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔
جادو ٹونے سے نہیں صرف محنت سے کامیابی ملے گی۔ قومی معاملات پر یک جان دو قالب ہونا ہوگا۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں کر سکیں گے۔















