اہم خبریں

اڈیالہ میں طبی معائنہ، عمران خان کے پاؤں میں موہکا تشخیص

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا (CORN) نکل آیا ہے، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں دوا تجویز کی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تندرست ہیں اور معمول کے مطابق کھانا تناول کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی 5 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ٹیم میں ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، سینئر رجسٹرار ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کے پاؤں کے تلوے کی جلد ایکسرسائز کی وجہ سے سخت ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے موہکا (CORN) بن گیا ہے اور انہیں اس سے درد ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مناسب دوا تجویز کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ناشتے میں ملک شیک، کافی، شہد اور کھجوریں لیں۔ دوپہر کے کھانے میں مکس دال، چپاتی، دو فرائی انڈے اور سلاد شامل تھا جبکہ رات کے کھانے میں ڈرائی فروٹ ڈال کر ملک شیک نوش کیا اور سیب، کیلا اور امرود کھائے۔

مزید پڑھیں۔نوجوانوں کو بلا سود لاکھوں روپے قرضے دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں