اہم خبریں

سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان کی ہدایت پر آٹے کی شفاف تقسیم کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

گلگت (نیوزڈیسک)سیکرٹری خوراک مومن جان نے محکمہ خوراک گلگت ریجن کے دفتر میں ڈائریکٹر محکمہ خوراک گلگت ریجن خورشید عالم ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد حسین و دیگر محکمہ خوراک کے افسران واہلکاروں کیساتھ اہم ملاقات کی جس میں گلگت شہر اور دیگر مضافات میں آٹے کو شفاف طریقے سے تقسیم کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، جس کیلئے مختلف مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیکر با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ ہر سیل پوائنٹ پر صارفین کی فرستیں مرتب کر کے آٹے کی تقسیم کو یقینی بنائیں، نیز ڈائریکٹر خوراک کو یہ بھی ہدایات دی گئی کہ وہ تمام مانیٹرنگ ٹیموں کو تمام سیل پوائنٹس کے مقرر شدہ آٹے کے تھیلوں کی تقسیم اور شیڈول روزانہ کی بنیاد پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔2۔یہ کہ فلور ملوں کو مقرر شدہ گندم کی تفصیل اور شیڈول بھی مانیٹرنگ ٹیموں کو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ مہیا کرے گا تاکہ گندم کی پسائی کے بعد آٹے کے تھیلے صاف شفاف طریقے سے سیل پوائنٹ پر پہنچ سکیں ۔3- یہ کہ ریجنل ڈائیریکٹر محکمہ خوراک گلگت شہر کے اندر تمام سیل پوائنٹ پر محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی موجودگی میں عوام الناس کو آٹے کی تقسیم یقینی بنائے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ خوراک کے مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں. نیز آٹے کی تقسیم میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف فوری طورپر محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرسکیں اور صاف و شفاف طریقے سے سرکاری مقرر شدہ نرخ نامے پر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کو یقینی بناسکیں۔

متعلقہ خبریں