اہم خبریں

برف پگھلنا شروع، پی ٹی آئی نے حکومت کو اہم ترین پیش کش کر دی، جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہعمران خان پر عائد پابندیاں کسی بھی طور جائز نہیں، اور اگر حکومت مصالحت کے لیے ایک قدم بڑھاتی ہے تو وہ دو قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت مسلسل تحریکِ انصاف کے ارکانِ اسمبلی کو نااہل کر رہی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سے 29 روز تک ملاقات نہ ہونے دینا کھلی ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیوں پر قدغنیں، اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہ دینا اور تقاریر کو آن ایئر نہ کرنا بنیادی سیاسی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے، جو جمہوری عمل کے لیے تشویشناک ہے۔

جنید اکبر کے مطابق عوامی رائے کو نظرانداز کرنا اداروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، کیونکہ 70 سے 80 فیصد نوجوان بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسی وجہ سے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج گہری ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کر کے اپنا مؤقف واضح بھی کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم وکٹ گر گئی

متعلقہ خبریں