اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم وکٹ گر گئی

مظفرآباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریکِ انصاف کو آزاد کشمیر میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے اہم رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

مظفرآباد میں ہونے والی تقریب کے دوران سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سردار شاہنواز اختر کو ہار پہنا کر ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی کے مثبت اثرات آزاد کشمیر میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، جس سے ن لیگ کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

تقریب کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، جس سے خطے کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور مسلم لیگ ن کی مقامی سطح پر پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں :اعلیٰ قیادت کا ا جلاس لاہور طلب ،نواز شریف سے فیصلہ کن ملاقات طے، انتخابات کی حکمت عملی پر بات چیت؟

متعلقہ خبریں