اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف این آئی، این آئی (ایم)، چیف آف دی نیول اسٹاف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابربھٹو سدھو این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف ایئر اسٹاف نے سووار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مسلح افواج نے 1971 کی جنگ کے شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی جرات، فرض شناسی اور بہادری کو یاد کیا، جہاں انہوں نے دشمن کے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کو نشاندہی کر کے ریکوئیلس رائفلز کے عملے کی بھرپور رہنمائی کی۔ ان کی بے خوف کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد بھارتی ٹینک تباہ ہوئے اور محاذِ جنگ کا رخ پاکستان کے حق میں بدل گیا۔ اسی دوران وہ دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے اور ہمیشہ کے لیے قومی تاریخ میں امر ہو گئے۔

سوار محمد حسین شہید کی قربانی آج بھی عزم و ہمت کی مثال ہے اور پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ان کا جذبہ آنے والی نسلوں کے جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو مادرِ وطن کی حرمت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

قوم اس بہادر سپوت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک محفوظ، مضبوط اور باوقار پاکستان کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں :اعلیٰ قیادت کا ا جلاس لاہور طلب ،نواز شریف سے فیصلہ کن ملاقات طے، انتخابات کی حکمت عملی پر بات چیت؟

متعلقہ خبریں