اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی اہم اور فیصلہ کن ملاقات طے، سیاسی منظرنامہ میں نئی ہلچل کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اور فیصلہ کن اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس جمعہ 12 دسمبر لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ لاہور اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمتِ عملی پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ لاہور اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف و صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارلیمانی پارٹی اور مرکزی عہدیداران شرکت کریں گے۔اجلاس میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی انتخابی صورتحال اور آئندہالیکشن کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں آمدہ جنرل الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔اجلاس میں آزاد کشمیر سے نون لیگ میں شامل ہونےوالی اہم شخصیات کی شمولیت بھی تفصیل سے زیرِ غور آئے گی۔ڈڈیال سے اظہر صادق، ضلع باغ سے میر اکبر، کھاوڑہ سے ثاقب مجید کی شمولیت پر غور کیا جائے گا سماہنی سے چوہدری رِزاق اور لچراہٹ سے چوہدری شہزاد کی شمولیت پر بھی بات کی جائے گی۔پارٹی نئے شامل ہونے رہنماؤں کو آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے تناظر میں ممکنہ سیاسی کردار دینے پر غور کرے گی۔اجلاس میں سیاسی کمیٹی، پارلیمانی پارٹی اور مرکزی عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا ہے،اجلاس میں تنظیمی امور، انتخابی مہم کی حکمتِ عملی، اور پارٹی میں نئی شمولیتوں کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے اہم اور بڑے فیصلوں کا امکان ہے، اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کا براہِ راست اثر نون لیگ کی انتخابی مہم اور حکمتِ عملی پر پڑے گا۔لاہور ن لیگ کا متوقع اجلاس ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے،لاہور ن لیگ کا اجلاس ، پارٹی کارکنان بھی اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے 6 ماہ میں انتخابات کا عندیہ دیدیا















