اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس اب ایک روز بعد، یعنی پرسوں جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی حلقوں کے مطابق اہم حکومتی امور اور معاشی معاملات پر بریفنگ آئندہ شیڈول کے مطابق نئے دن پر دی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ وزرا اور حکام کو نئے وقت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے 6 ماہ میں انتخابات کا عندیہ دیدیا















