اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں،حکومت کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی فرد کا سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے میں 66 فیصد عوام نے تصدیق کی کہ انہوں نے کسی کام کے لیے رشوت نہیں دی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی جانے والی اصلاحات اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی وجہ سے ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ریفارم اسٹرکچر کی تعریف کی جبکہ ایف بی آر میں سفارش کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی دور میں چینی کی قلت کی رپورٹس سامنے آئیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی اور اس کے غلط بیانیے کو آئی ایم ایف رپورٹ نے بھی بے نقاب کیا۔ وزیراعظم کی ہدایات کے تحت چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں اور شوگر ملز سے نکلنے والی ہر بوری پر QR کوڈ درج کیا گیا ہے تاکہ مکمل ٹریکنگ ممکن ہو۔

پختونخوا میں گورنر راج کے بارے میں سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر راج اس وقت لگایا جاتا ہے جب گورننس مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔ اگر صوبائی حکومت امن و امان یا انسداد دہشت گردی میں ناکام ہو، تو گورنر راج کا آپشن موجود رہتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایک پارٹی چاہتی ہے پاکستان میں نیپال، بنگلا دیش یا سری لنکا کی طرح ہنگامہ پیدا ہو،طلال چودھری

متعلقہ خبریں