اہم خبریں

ایک پارٹی چاہتی ہے پاکستان میں نیپال، بنگلا دیش یا سری لنکا کی طرح ہنگامہ پیدا ہو،طلال چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )طلال چودھری نے کہا ہے کہ ایک سیاسی پارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان میں نیپال، بنگلا دیش یا سری لنکا کی طرح ہنگامہ پیدا ہو، مگر ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی عدم استحکام ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے طور پر ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا ہماری ترجیح نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیو ایم کے راستے پر چل پڑے ہیں اور بعض معاملات میں ان سے آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر بھی کچھ لوگ بانی کی سیاست سے تنگ ہیں، مگر مجبور ہیں۔

طلال چودھری نے بتایا کہ پارٹی کے کچھ ارکان بانی سے ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتے اور ان کی خواہش ہے کہ جیل کے باہر سیاسی شعبدہ بازی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حالات کو اس طرح لے جا رہی ہے کہ اسے سیاسی شہید بننے کا موقع ملے، جبکہ سیاسی لوگوں کی بانی پی ٹی آئی کی نظر میں کوئی عزت اور وقعت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں نے کئی فیصلے کیے مگر جیل سے وہ سب رد ہو گئے۔

مزید پڑھیں :پیٹرول، ڈیزل اپ ڈیٹ، جانئے نئی قیمت فی لٹر کیا ہو گی

متعلقہ خبریں