اہم خبریں

پیٹرول، ڈیزل اپ ڈیٹ، جانئے نئی قیمت فی لٹر کیا ہو گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تقریباً 2 روپے 56 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں یہ منظوری دی گئی، جس میں مارجن میں نصف اضافہ فوری اور باقی نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہے۔ اس اقدام کا مقصد کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع کو بڑھانا بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور، جا نئے کس صوبے کی اسمبلی میں منظور ہو ئی

متعلقہ خبریں