اہم خبریں

ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا گیا،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز         )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا ہے، جو شہریوں کی حفاظت اور سمارٹ سٹی مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مریم نواز نے بتایا کہ اس سسٹم کے ذریعے افسران مقامی زبان میں سوال کر کے پورے کیمرا نیٹ ورک کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ یہ ریئل ٹائم میں کھلے مین ہولز، اوور فلو ہوتے ڈمپسٹرز اور دھوئیں جیسے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ سسٹم کا کامیاب پائلٹ ٹرائل لاہور اور شیخوپورہ میں مکمل ہو چکا ہے اور اب اسے پورے پنجاب میں توسیع دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی کنیکٹ سروسز سے اب تک 40 ہزار سے زائد شہری فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ لاہور میں فصلوں کی باقیات کی آگ پر فوری قابو پانے اور لودھراں میں کھلے مین ہول کے حادثے کے بعد بروقت کارروائی کے ذریعے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا کر تفریحی مقامات، سبزہ زار، کھیل کے میدان اور اسپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں جاری انفراسٹرکچر اور بیوٹیفکیشن منصوبوں کے ذریعے ایک سال کے اندر پنجاب کی مجموعی صورت حال نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی کمزوری پکڑ لی ،کے پی کے عارضی اور نااہل وزیر اعلیٰ کی کہیں شکل نظر نہیں آئی،فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں