اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ سے تاحال کہیں منتقل نہیں کیا جارہا۔ جیسا ر ویہ ہے انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔
مائنس ون شروع ہو گیا،کل پارلیمانی پارٹی نے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔
کے پی کے عارضی اور نااہل وزیر اعلیٰ کی کہیں شکل نظر نہیں آئی۔ پہلے بیانیہ تھا بانی کو باہر نکالیں گے،پھر کہا ملاقات کرادیں۔ عمران خان کو کچھ نہیں ملا،باقی سب مزے لوٹ رہے ہیں۔
عمران خان کی مین کمزوری کا بھی پتا چل گیا ہے۔
کمزوری یہ ہے کہ بانی تنہائی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی یہ کمزوری بھی حکومت کو دے دی۔ عمران خان کو ان کی پارٹی ہی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی بہنوں کا دھرنا جاری،رکنوں کی بڑی تعداد دھرنے سے واپس روانہ















