اہم خبریں

عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور، جا نئے کس صوبے کی اسمبلی میں منظور ہو ئی

لاہور( اے بی این نیوز         )عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق
دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔ پاکستان کی سالمیت کے دفاع پر اداروں کی قربانیاں قابل فخر۔ انتشار پھیلانے اور ملکی اداروں کیخلاف بیانات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
قانون توڑنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی سفارش۔ پاکستان کے دفاعی اداروں کے نوجوانوں اور قیادت کو قوم کا خرا ج تحسین۔ ملک کے استحکام اور امن کے لیے اداروں کی خدمات عوام کی نظر میں قابل قدر۔ نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں