راولپنڈی (اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا دوسرے روز بھی برقرار ہے، جبکہ پولیس نے صورتحال کشیدہ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر ممکنہ کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں، جب کہ کسی بھی آپریشن کی صورت میں پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام دھرنے کے مقام کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور شرکا کو منتشر کرنے کے لیے مختلف حکمتِ عملی پر غور جاری ہے۔
اڈیالہ جیل فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری۔سینئر رہنما سلیمان اکرم راجہ، فرخ سیال، جنید اکبر، شاہد خٹک بھی موجود۔پولیس کی بھاری نفری تعینات، سخت سیکیورٹی انتظامات۔
اینٹی رائٹس گیٹس نصب کر دیے گئے۔ تحریک انصاف کے کارکن فیکٹری ناکہ پر موجود۔زیادہ تر کارکنان سیلفیز بنا کر واپس روانہ
دوسری جانب علیمہ خان اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور دھرنے میں شریک افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد انہوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے کر احتجاج شروع کیا۔
مزید پڑھیں :رجب بٹ، ندیم نانی والا گرفتار؟ بڑی خبر آگئی،جا نئےعدالت نے کیا فیصلہ دیدیا















