اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلق مقدمات میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ دونوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی گرفتار نہ کیا جائے۔
سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل احد کھوکھر نے بتایا کہ ان کے موکل بیرون ملک ہیں اور خود وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اس لیے واپسی پر گرفتاری سے تحفظ دیا جائے تاکہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو سکیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔اس فیصلے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو وطن واپسی کے لیے قانونی سہولت مل گئی ہے، جبکہ مقدمات پر مزید کارروائی آئندہ سماعت میں آگے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں :بسنت، بڑا فیصلہ















